کنگنا رناوت اور چراغ پاسوان کا پارلیمنٹ سے ویڈیو وائرل

   

ممبئی ۔ اداکارہ اور بی جے پی ایم پی کنگنا رناوت ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں۔ تنازعہ ہو یا ان کے کسی بیان سے۔ کنگنا رناوت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ہر طرف گردش کررہا ہے۔ بی جے پی ایم پی کنگنا رناوت مرکزی وزیر چراغ پاسوان کے ساتھ نظر آئیں۔ ان کی ملاقات کا منظر انٹرنیٹ پر کافی سرخیاں بنا رہا ہے۔ حال ہی میں دونوں کی ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی، جہاں دونوں نے اندر جانے سے پہلے ایک دوسرے سے گرمجوشی سے ملاقات کی۔ پہلے وہ مسکرائے، پھر چراغ پاسوان آگے آئے اور کنگنا رناوت سے ہاتھ ملایا اور پھر گلے لگا لیا۔ مداح بھی دونوں کے درمیان اس رشتے کو دیکھ کر بہت خوش نظر آتے ہیں۔ حالانکہ یہ دونوں ایک دوسرے کو کئی سالوں سے جانتے ہیں۔ کنگنا رناوت اور چراغ پاسوان بھی ایک فلم میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ لیکن فی الحال اس ویڈیو کی بات کرتے ہیں، جس میں کنگنا رناوت بھی چراغ سے ملاقات کے بعد کافی خوش نظر آرہی ہیں۔ وائرل ویڈیو میں کنگنا جب چراغ سے ملتی ہیں تو کچھ کہتی ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو تالیاں بجاتے ہیں اور خوب ہنستے ہیں۔ بعد ازاں دونوں نے میڈیا کو پوزدیا، پھر دونوں ایک ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر چلے گئے۔ 2011 میں کنگنا اور چراغ نے فلم ملے نہ ملے ہم میں ایک ساتھ کام کیا۔ یہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی۔ تاہم اس فلم کے بعد دونوں کسی اور فلم میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے۔