کنگنا رناوت لکژری بھکاری ڈاکٹر نارائنا قومی سکریٹری سی پی آئی کا بیان

   

حیدرآباد : 11 نومبر ( سیاست نیوز) سی پی آئی کے قومی سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا نے فلمی اداکارہ کنگنا رناوت کو لکژری بھکاری قرار دیتے ہوئے مجاہدین کی توہین کرنے کا الزام عائد کیا۔ واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے ایک انٹرویو میں ہندوستان کی آزادی پر ریمارکس کرتے ہوئے کہا تھا کہ 1947ء میں ہندوستان کو بھیک حاصل ہوئی تھی ۔ حقیقی آزادی تو 2014ء میں ملی ہے ۔ بالی ووڈ اداکارہ کے اس ریمارکس کی سی پی آئی کے قائد نے سخت مذمت کرتے ہوئے انہیں لکژری بھکاری قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ کنگنا رناوت کو پدم شری ایوارڈ کیسے حاصل ہوا ہے ۔ انہوں نے سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے تحریک آزادی میں حصہ لینے والے مجاہدین کی توہین کی ہے جس پر انہیں ملک کے عوام سے معذورت خواہی کرنی چاہیئے ۔ ڈاکٹر کے نارائنا نے کہا کہ ملک کی آزادی کے بارے میں بات کرنے کا بی جے پی ، آر ایس ایس اور کنگنا رناوت کو اخلاقی حق بھی نہیں ہے ۔ ن