٭ فلم اداکارہ کنگنارناوت نے بی ایم سی سے بطور معاوضہ دو کروڑ روپئے کا مطالبہ کیا ہے۔ بی ایم سی نے کنگنارناوت کے مکان کو غیرقانونی قرار دیکر منہدم کیا تھا۔ انہوںنے ممبئی ہائیکورٹ میں درخواست داخل کی ہے۔ مہاراشٹرا حکومت کے خلاف تبصرے کرنے کے نتیجہ میں ان کی بلڈنگ کو گرایا گیا تھا۔ کنگنارناوت نے عدالت سے رجوع ہوکر بی ایم سی کو انہدامی کارروائی سے روکنے کی درخواست کی تھی جس پر عدالت نے حکم التوا جاری کیا تھا۔ اسی دوران اداکارہ ارملا ماتونڈکر نے کنگنا پر تنقید کی اور کہا کہ خود ان کی ریاست ہماچل پردیش میں منشیات کا کاروبار ہوتا ہے۔