منڈی۔18؍ستمبر ( ایجنسیز )اداکارہ سے سیاست دان بنی اور ہماچل پردیش کی منڈی سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے جمعرات کو منالی میں اپنے ریستوراں میں مالی نقصانات پر اپنی پریشانی کا اظہار کیا جب انہوں نے ہماچل پردیش میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ رہائشیوں سے ملاقات کی۔انہوں نے کہاکہ کل میرے ریستوران نے صرف 50 روپے کی فروخت کی اور میں تنخواہ کے طور پر 15 لاکھ روپے ادا کرتی ہوں۔ براہ کرم میرے درد کو بھی سمجھیں۔ میں بھی ہماچل سے ہوں اور اس جگہ کی رہنے والی ہوں۔یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا جب حلقہ کے درجنوں خاندان نے ان سے اپنی پریشانیوں کا تذکرہ کیا۔ کنگنا رناوت نے اس سال کے شروع میں منالی میں ریسٹورنٹ دی ماؤنٹین اسٹوری قائم کی تھی۔