کنگنا رناوت کو ہائیکورٹ سے جھٹکا

   

ہریانہ۔ یکم ؍ اگست(ایجنسیز) بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور فلم اداکارہ کنگنا رناوت کو پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ سے بڑا قانونی جھٹکا ملا ہے۔ ہائی کورٹ نے کنگنا کی وہ عرضی مسترد کر دی ہے جس میں انھوں نے بزرگ کسان خاتون کے دائر ہتک عزت کے مقدمہ کو خارج کرنے کی درخواست کی تھی۔ اس فیصلے کے بعد کنگنا کو باقاعدہ ٹرائل کا سامنا کرنا ہوگا۔یہ معاملہ 2021 کے کسان آندولن کے دوران کا ہے، جب کنگنا نے ایکس پر 87 سالہ مہندر کور کے بارے میں لکھا تھا کہ وہ 100، 100 روپے لے کر دھرنے میں شامل ہونے والی خواتین میں سے ہیں۔
کنگنا نے اپنے ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ یہی دادی ٹائم میگزین میں سب سے بااثر شخصیت کے طور پر نظر آئی تھیں، اور “یہ 100 روپے میں دستیاب ہیں۔’’