داکارہ کے مداح کنگنا رناوت اسٹارر پولیٹیکل ڈرامہ فلم ‘ایمرجنسی’ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ فلم ‘ایمرجنسی’ کا پوسٹر اور ٹیزر ریلیز ہونے کے بعد اب فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ آج 14 اگست کو 77 ویں یوم آزادی سے ایک دن پہلے ‘ایمرجنسی’ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ کنگنا رناوت نے حال ہی میں ‘ایمرجنسی’ کے ٹریلر کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا۔ایمرجنسی کا ٹریلر شروع سے ہی جوش و خروش سے بھرا ہوا ہے۔ کنگنا رناوت سابق وزیر اعظم مسز اندرا گاندھی کا کردار کی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹریلر میں ایمرجنسی اور اپوزیشن لیڈروں کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔ ٹریلر 1975 میں اندرا گاندھی کی طرف سے لگائی گئی ایمرجنسی اور ان کے کام پر انگلیاں اٹھانے والے مناظر سے بھرا ہوا ہے۔