حیدرآباد ۔ مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی نے آج کہا کہ فلم اداکارہ کنگنا رناوت کو وائی پلس کی سیکوریٹی اس لئے دی گئی کیونکہ اداکارہ کے والد نے ان کی آبائی ریاست ہماچل پردیش کی حکومت سے درخواست کی تھی ۔ بعد ازاں یہ درخواست مرکز کو روانہ کردی گئی ۔ کشن ریڈی نے کہا کہ کنگنا رناوت کے والد کے مطابق اداکارہ نے سماجی مسائل پر اظہار خیال کرنا شروع کیا تھا ۔ اس سے مہاراشٹرا میں بعض افراد کو تکلیف ہوئی ۔ ہماچل پردیش حکومت سے کنگنا کو سیکوریٹی فراہم کرنے کیلئے مکتوب دیا گیا تھا ۔