کنگنا سے ایوارڈ واپس لیا جائے :ہوڈا

   

Ferty9 Clinic

چنڈی گڑھ: ہر یانہ کے اپوزیشن لیڈر بھوپیندر سنگھ ہوڈا نے آج مطالبہ کیا کہ اداکارہ کنگنا رناوت سے پدم شری ایوارڈ واپس لیا جائے ۔انہوں نے اگرچہ کنگنا رناوت کا نام نہیں لیا لیکن انہوں نے اداکارہ کے حال میں ملک کی آزادی کے بارے میں دیے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ کسی کو بھی ملک کی آزادی اور مجاہدین آزادی کی توہین کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔