ممبئی ء بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی آنے والی فلم ایمرجنسی کا نیا ٹریلر 06 جنوری کو ریلیز ہوگا۔ زی اسٹوڈیوز اور مانیکرنیکا فلمز کی طرف سے تیار کردہ فلم ‘ایمرجنسی’ سال 1975 پر مبنی ہے ، جب ہندوستان میں ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔فلم ایمرجنسی ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم اندرا گاندھی کی زندگی پر مبنی ہے ۔ فلم میں اندرا گاندھی حکومت کے دوران لگائی گئی ایمرجنسی کو دکھایا گیا ہے ۔ فلم میں کنگنا رناوت سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم ایمرجنسی میں کنگنا رناوت کے علاوہ انوپم کھیر جے پرکاش نارائن کے کردار میں اور شریاس تلپڑے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے کردار میں نظر آئیں گے ۔ اس کے علاوہ ستیش کوشک، ملند سومن اور مہیما چودھری کابھی فلم ایمرجنسی میں اہم رول ہے ۔