کنگنا کی پولیس کے روبرو عدم حاضری

   

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت چہارشنبہ کو ممبئی پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوئی۔ سکھوں کے خلاف ان کی ایک انسٹا گرام پوسٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔ کنگنا کے وکیل ریاض صدیقی نے پولیس کو بتایاکہ وہ ممبئی سے باہر ہیں، اس لئے حاضر نہیں ہوسکیں اور انہوں نے پولیس سے دوسری تاریخ مانگی ہے جس پر وہ حاضر ہوسکیں۔