ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے بنگلہ کا ایک حصہ بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن نے /9 ستمبر کو منہدم کردیا ۔ اس بارے میں بی ایم سی نے کہا کہ وہ بلااجازت تعمیر کیا جارہا تھا ۔ کنگنا بمبئی ہائیکورٹ سے رجوع ہوئی ۔ عدالت نے حکام سے پوچھا ہے کہ آیا بنگلہ کا تمام ڈھانچہ زیرتعمیر تھا یا صرف کچھ حصہ بلااجازت تعمیر کیا جارہا تھا ۔