کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ وقت کی پابندی میں دوبارہ سرفہرست

   

ریاض : سعودی دارالحکومت ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اکتوبر 2024 کیلیے سعودی ائیرپورٹس میں سرفہرست رہا ہے جس نے 82 فیصد پابندی کی شرح حاصل کی ہے۔محکمہ شہری ہوابازی نے ایئرپورٹس کو پانچ زمرو ںمیں تقسیم کیا۔ پہلے زمرہ میں ان انٹرنیشنل ایئرپورٹس کو شامل کیا گیا جہاں سالانہ پندرہ ملین سے زیادہ افراد سفر کرتے ہیں۔ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے پہلے زمرہ میں نمایاں رہا جبکہ اسی زمرہ میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 64 فیصد پابندی کی شرح حاصل کی۔سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے مملکت کے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک ایئرپورٹس کی کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے۔ایئرپورٹس کی کارکردگی جانچنے کے حوالے سے گیارہ معیار مقرر کیے گئے ہیں۔ دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے دوسرے زمرہ میں 91 فیصد پابندی کی شرح کے ساتھ اپنی پوزیشن برقرار رکھی جہاں سالانہ 5 سے 15 ملین مسافر سفر کرتے ہیں۔