ریاض (کے این واصف): سعودی ویژن2030 کے منصوبہ کے تحت ڈیزائن ہونے والے پراجکٹس مین ایک اور عظیم الشان پراجکٹ کا اضافہ۔ سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو ریاض میں کنگ سلمان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ماسٹر پلان جاری کیا ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے جو اقتصادی و ترقیاتی کونسل اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی مجلس انتظامیہ کے بھی سربراہ ہیں نے کہا کہ ’کنگ سلمان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر سے ریاض دنیا بھر کے لیے گیٹ بنے گا۔ ٹرانسپورٹ، تجارت و سیاحت کا انٹرنیشنل فرنٹ ہوگا۔‘انہوں نے کہا کہ’ ریاض کا نیا ایئر پورٹ مشرق اور مغرب کو جوڑنے والے پل کا کردارادا کرے گا۔ انٹرنیشنل لاجسٹک سینٹر کی حیثیت سے سعودی عرب کی حیثیت مستحکم ہوگی‘۔ ’نیا ایئرپورٹ ریاض کو دنیا کے دس بڑے طاقتور اقتصادی شہروں کی فہرست میں شامل کرنے کے حوالے سے سعودی منصوبوں کو آگے بڑھائے گا۔