ریاض : سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز ایئر بیس کے کمانڈر میجر جنرل عبید بن براک العتیبی نے پیر کے روز پاکستان میں جاری مشترکہ فضائی مشقوں “ایسز میٹ 2021” میں شریک سعودی رائل ایئر فورس کے گروپ سے ملاقات کی۔اس موقع پر پاکستانی فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل سید نعمان علی اور پاکستان میں سعودی ملٹری اتاشی میجر جنرل عوض بن عبداللہ الزہرانی اور مشقوں میں شریک سعودی رائل ایئر فورس کے گروپ کمانڈر لیفٹننٹ جنرل فائح بن عبدالرحمن الروقی نے میجر جنرل العتیبی کا استقبال کیا۔میجر جنرل العتیبی کو مشقوں اور مشقوں سے قبل کی گئی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ علاوہ ازیں مشقوں کے آغاز کے بعد سے اب تک حاصل ہونے اہداف سے بھی آگاہ کیا گیا۔انھوں نے واضح کیا کہ اس نوعیت کی مشقیں تمام عملی، فنی اور انتظامی پہلوؤں سے اعلی درجے کی اہلیت اور پیشہ وارانہ رجحان کا تقاضہ کرتی ہیں۔ اللہ کے فضل سے یہ تمام خصوصیات سعودی رائل ایئر فورس میں موجود ہیں۔انہوں نے سعودی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے مسلح افواج کی بھرپور تعاون کو سراہا۔العتیبی نے واضح کیا کہ سعودی روئل ایئر فورس کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز حالیہ مشقوں کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔