کنگ فہد پل یکم جنوری کو عوام کیلئے کھول دیا جائے گا

,

   

ریاض ۔ سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والا کنگ فہد پل یکم جنوری 2021 سے عام افراد کیلیے دوبارہ کھولا جا رہا ہے۔ اس پل کو کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے بند کیا گیا تھا۔مقامی میڈیا کے مطابق کنگ فہد پل نئے سال کے شروع میں عام مسافروں کے لیے کھولا جائے گا۔ ہزارو ں مسافر یکم جنوری کا انتظار کر رہے ہیں جب انہیں کنگ فہد پل کے راستے بحرین جانے کی اجازت ہوگی۔کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے پابندی کے دوران کنگ فہد پل کے داخلہ کے راستے کو جدید خطوط پر استوار کیا ہے۔ سعودی عرب اور بحرین دونوں ملکوں کے حکام نے اپنے متعلقہ حصے میں کئی اہم سہولتوں کا اضافہ کیا ہے۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ پل پر نئے انٹری گیٹ قائم کرکے پرانے گیٹ ہٹا دیے گئے ہیں۔ سعودی عرب سے بحرین جانے والوں کے لیے آن لائن فیس کی ادائیگی کا سسٹم فعال کردیا گیا ہے۔ان دنوں کنگ فہد پل سے جی سی سی ممالک کے شہریوں کو محدود آمد ورفت کی اجازت ہے۔ مسافروں پرکورونا وبا سے بچاو کے ضوابط او ر حفظان صحت کی شرائط نافذ کی جا رہی ہیں۔