کنگ نے ورچوئل سائیکلنگ ایونٹ کاچوتھا راونڈ جیت لیا

   

بیسل ۔26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)سوئس سائیکلنگ ایونٹ ڈیجیٹل سوئس 5 کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں اور دنیا کی 19 ٹیمیں ورچوئل سائیکلنگ ایونٹ میں ہونے والی 5 ریسزمیں شرکت کر رہی ہیں۔ایونٹ کے چوتھے راونڈ میں سوئس سائیکلسٹ اسٹیفن کنگ نے 36.8 کلومیٹر کا راستہ سخت مقابلے کے بعد 46 منٹ میں مکمل کرکے کامیابی حاصل کر لی ہے۔دوسرا مقام آسٹریلیا کے مائیکل میتھیوس نام رہا جبکہ تیسرے مقام پر برطانیہ کے ایتھن ہیٹر رہے ۔ یادرہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سب سرگرمیاں معطل ہیں۔