کنگ چارلس سے ملاقات ،بائیڈن کیشاہی پروٹوکول کی خلاف ورزی

   

Ferty9 Clinic

لندن : امریکی صدر بائیڈن برطانیہ پہنچے تو کنگ چارلس نے ان کا استقبال کیا۔ اس دوران بائیڈن کو اس وقت شرمساری کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے شاہی پروٹوکول کی پابندی کرنے میں کوتاہی برتی۔ بائیڈن برطانوی بادشاہ کو پیچھے چھوڑ کر اکیلے گھومتے نظر آئے۔ پھر بائیڈن نے بادشاہ کے شاہی محافظ سے بات چیت کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران شاہ چارلس سوم کو انہیں اپنی طرف متوجہ کرنا پڑا۔برطانوی اخبار ڈیلی میل نے بتایا کہ کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کو ونڈسر کیسل میں برطانوی شاہ چارلس سوم کے استقبال کے دوران دو بار آداب اور پروٹوکول کی خلاف ورزی بھی کی۔