کنگ چارلس چیاریٹی کی راحت فتح علی سے وابستگی ختم

   

Ferty9 Clinic

لندن: برٹش ایشین ٹرسٹ جو گھریلو تشدد سے نمٹنے کیلئے کام کرنے والا ایک چیاریٹی ادارہ ہے کہا ہے کہ’ وہ اپنے سفیر گلوکار راحت فتح علی خان کی اس ویڈیو کے بارے میں انکوائری کرے گا جس میں انہیں بینڈ کے ایک رکن کو تھپڑ مارتے اور حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔‘ ٹرسٹ نے بیان میں کہا کہ’ ہم بدسلوکی کے تمام الزامات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، ہم فوری طور پر اس کا جائزہ لیں گے اور کارروائی کریں گے۔‘ پاکستانی گلوگار راحت فتح علی خان ایشین ٹرسٹ کے ایمبیسڈر کے طور پر کا م رہے تھے۔واضح رہے کہ برٹش ایشین ٹرسٹ کی بنیاد کنگ چارلس سوم نے رکھی تھی۔ خانگی ٹی وی چینل نے ٹرسٹ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ’انہوں نے وڈیو کا جائزہ لینے کے بعد راحت فتح علی سے تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘ٹرسٹ کے ترجمان کے مطابق’ برٹش ایشین ٹرسٹ دسلوکی کے خلاف پالیسی ہے اور اس نے راحت کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعلق ختم کردیا ہے ہم کسی بھی قسم کے تشدد کی سختی سے مذمت کرتے ہیں چاہے حالات کچھ بھی ہوں۔‘اس سے قبل اپنے ملازم پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے معاملے کی وضاحت پیش کی تھی۔