جب خواتین کے لیے اچھے، معیاری اور تسلی بخش ملبوسات حاصل کرنے کی بات آتی ہے، تو ایوز EVE’Sکنگ کوٹھی چوراہا، حیدرآباد میں ایک اچھا متبادل کہا جا سکتا ہے۔ ایوز ایک خصوصی لیڈیز شو روم ہے، جہاں بغیر سلے ہوئے ہندوستانی لباس، اور ریڈی میڈس مغربی انداز کے لباس، ہوزری، مکس اینڈ میچ جیسی سہولتیں موجود ہیں۔
امن دیپ سنگھ بتاتے ہیں کہ 2014 میں ایوز کا قیام کیا گیا تھا۔ چوں کہ خواتین کا لباس اکثر نسوانیت کی علامت ہوتا ہے، جو ان کی خوبصورتی، دلکشی اور نسوانیت کی عکاسی کرتا ہے۔ متنوع اور اسٹائل کچھ ایسا ہونا چاہئے کہ جسے مختلف تقاریب کے مواقع پر پہنا جا سکے۔ اس بات کا خیال رکھتے ہوئے گزشتہ گیارہ برسوں میں خواتین کے لئئے ایک پسندیدہ شوروم میں بدلنے کے لئے کوشش کی گئی ہے کہ گاہک کے مزاج اور پسند کے مطابق کلیشن مہیا کرایا جائے۔ جب بات ہندوستانی تہذیب کی عکاسی کرنے والے ملبوسات کی آتی ہے تو ہمہ اقسام کی چیزیں دیکھنے والے کو مسحور کر دیتی ہیں۔ اسی طرح کرتی، پلازو ، انار کلی، لہنگا، اور مغربی طرز کے لباس میں بھی وسیع رینج سے انتخاب کیا جا سکتا ہے۔
قابل ذکر بات ہیکہ خواتین کے لباس میں رنگ، ڈیزائن اور پیٹرن کو خاص اہمیت حاصل ہوتی ہے، جو ان کے ذاتی انداز اور ٹیسٹ کی عکاسی کرتے ہیں۔ خواتین کے لباس میں فیبرک اور ٹیکسچر بھی کو خاص اہمیت حاصل ہے، جو ان کے آرام اور خوبصورتی کو بڑھاتی ہے۔ خواتین کے لباس ثقافتی اور روایتی اہمیت کی عکاسی کرتے ہیں،وہ فیشن اور تازہ رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیے جاتے ہیں۔ خوبصورتی اور کشش بڑھانے کے لیے خواتین کے ملبوسات کے ڈیزائن کااہم رول ہوتا ہے۔ ایوز میں ان سب باتوں کا خیال رکھا جاتاہے۔
خواتین کے ملبوسات کے منفرد ڈیزائن اور خصوصیات نہ صرف ان کی خوبصورتی اور دلکشی میں اضافہ کرتے ہیں، بلکہ انہیں دوسروں سے منفرد بنائے رکھنے میں بھی معاون ہوتے ہیں۔ امن دیپ سنگھ بتاتے ہیں کہ چاہے کیزول ہوں یا پارٹی ویئر یا پھر شادی بیاہ کی کوئی تقریب ہو، ایوز نے اپنے گاہکوں کے لئے بہترین انتخاب پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ درزی کی خدمات بھی یہاں حاصل ہیں اور کپڑے آرڈر پر بھی بنائے جاتے ہیں۔ شوروم تمام دن کھلا رہتا ہے اور رمضان کے مقدس مہینے کے لیے اوقات میں توسیعی کی جاتی ہے۔