کنگ کے لئے ہیروئن کی تلاش ہنوز جاری

   

ممبئی : شاہ رخ خان کی فلم کنگ ایک ہائی ایکشن انٹرٹینر فلم بننے جارہی ہے۔ اس فلم کو سدھارتھ آنند ڈائریکٹ کررہے ہیں۔ یہ فلم اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ شاہ رخ خان کے ساتھ سہانا خان بھی کنگ میں نظر آئیں گی۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب مداح باپ بیٹی کی جوڑی کو ایک ساتھ بڑی اسکرین پر دیکھیں گے لیکن اس دوران کنگ کے حوالے سے ایک نئی اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے۔ فلم کی مرکزی اداکارہ کی تلاش میں ہیں۔ شاہ رخ۔ سہانا کی فلم کنگ کی خاص بات اس کا ویلن ہے۔ شاہ رخ کو فلم میں صرف ایک نہیں بلکہ کئی خطرناک ویلن سے لڑنا پڑے گا۔ فائٹ سیکونس کی وجہ سے فلم کی کہانی بہت دلچسپ ہونے جا رہی ہے۔ فلم میں ہیرو اور ویلن کے نظام کے بجائے شاہ رخ کے کردار کوکئی ویلن سے لڑتے ہوئے دکھایا جائے گا۔ فلم کے لیے مرکزی اداکارہ کی تلاش کر رہے ہیں۔ ابھی حتمی نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ فلم میں مرکزی کردار کے لیے سہانا خان اور ابھے ورما کو پہلے ہی شامل کرلیا ہے۔