کنہیا کمار کے مخالف مودی تبصرہ پر بہار کی عدالت میں مقدمہ

   

کشن گنج ۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق جے این یو طلبہ یونین صدر کنہیا کمار پر وزیراعظم نریندر مودی پر قابل اعتراض تبصرہ کی بناء پر بہار کی چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ عدالت میں بی جے پی اقلیتی مورچے کے ریاستی صدر ٹیٹو بدوال نے دائر کیا ہے۔ اس کی سماعت مقررہ وقت پر ہوگی۔ کنہیا کمار سی پی آئی کے ٹکٹ پر آئندہ انتخابات میں بیجوسرائے سے امیدوار ہوں گے۔