بھوپال: مدھیہ پردیش حکومت نے مکھیہ منتری کنیا ویواہ/ نکاح یوجنا کے تحت گزشتہ 2 سال میں 75 ہزار سے زیادہ بیٹیوں کی شادی کیلئے معاشی طور پر کمزور خاندانوں کو 414 کروڑ روپے سے زیادہ کی امداد فراہم کی گئی ہے ۔کمشنر سوشل جسٹس اینڈ ڈس ایبلڈ ویلفیئر ڈاکٹر بھونسلے کے مطابق ریاست میں معاشی طور پر کمزور خاندانوں کی لڑکیوں کی شادی کے لیے اپریل 2006 میں مکھیہ منتری کنیا ویواہ/ نکاح یوجنا شروع کی گئی تھی۔