کاماریڈی ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے آزادی کے 75 سال کے موقع پر آزادی کا امرود پروگرام کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے سی آر پی ایف کی جانب سے کنیا کماری سے دہلی کے راجدھانی تک سیکل ریالی کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ یہ ریالی آج کاماریڈی پہنچنے پر ضلع کلکٹر جتیش وی پاٹل ، ضلع ایس پی شویتا ریڈی نے ریالی کا خیر مقدم کیا اور کلکٹریٹ آفس میں ان کی تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس ریالی میں چھتیس گڑھ میں خدمت انجام دینے کے دوران اکثریت پسندوں کے حملے میں پیر سے معذور دو عہدیدار اجئے انسپکٹر کرشنا کانت ریڈی ہیڈ کانسٹیبل اس ریالی میں شرکت کررہے ہیں ان کی بھی تہنیت پیش کی گئی ۔ کاماریڈی ضلع سے تعلق رکھنے والے راملو 1997 ء میں کوہتی میں فوت ہوئے تھے ان کی بیوہ بالامنی کو بھی تہنیت پیش کی گئی ۔ ریالی کی نمائندگی کرنے والے کمانڈنٹ ودیا دھر ، شرما اسسٹنٹ کرنل دنیش کمار ، سکنڈ ان کمانڈنٹ کی بھی تہنیت تہنیت پیش کی گئی اور ان کا خیر مقدم کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سومناتھ کے علاوہ دیگر عہدیادر بھی موجود تھے ۔
