کنیڈا میں ماسٹر ڈگری میں امتیازی کامیابی

   

محبوب نگر /26 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محبوب نگر سے تعلق رکھنے والے جناب منصور علی خان مدرس و راحت النساء معلمہ کے فرزند سرفراز علی خان نے کینیڈا کی کانکورڈیا یونیورسٹی سے الکٹرانک اینڈ کمپیوٹر سائنس میں ماسٹرز ڈگری میں امتیازی کامیابی حاصل کی ۔ ایک اور خصوصیت یہ کہ کینیڈا کی پی آر کیلئے درکار کریڈٹ بھی ان کو بہ آسانی حاصل ہوگئی ہے ۔ کینیڈا کی شہرت بھی انہیں جلد حاصل ہونے کی توقع ہے۔ ان کی نمایاں کامیابی پر رضوانہ ٹیچر ، پروین ٹیچر ، منیر فاطمہ ٹیچرس نے مبارکباد دی۔ عبدالسلام خان صدر یو ٹی اے ، ٹی ایس ضلع محبوب نگر نے بھی ان سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ خواجہ قطب الدین ریاستی صدر ، محمد شکیل احمد معتمد عمومی کے علاوہ یو ٹی اے کے ذمہ داران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔