کنیڈا کی جہاز ساز کمپنی بمبارڈیئر کی 1600 ملازمتوں میں تخفیف

   

اوٹاوا : کنیڈا کی جہاز ساز کمپنی بمبارڈیئر 1600 نوکریوں میں کمی کر رہی ہے اور لیزر جیٹ لائن کی پروڈکشن ختم کر رہی ہے ۔کمپنی نے جمعرات کو سال 2020 کے مالی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بمبارڈیئر نے منافع اور نقدی بڑھانے میں اصلاح کے لئے کا روائی شروع کی ہے ، اس کے تحت تقریبا 1600عہدوں کو کم کیا جا رہا ہے ۔کمپنی نے کہا کہ لاگت -کٹوتی کے اقدامات کے تحت کمپنی اپنی مشہور لیزر جیٹ لائن کی پروڈکشن بھی ختم کررہی ہے ۔