کنیڈا کے شہر ٹورنٹو میں جناب حیدر سید کی دختر کی شادی

   

حیدرآبادی تقاریب کی یاد تازہ، مختلف ممالک سے مہمانوں کی شرکت

حیدرآباد۔/18 جون، ( سیاست نیوز) کنیڈا کے تجارتی حلقوں میں معروف اور ممتاز شخصیت جناب حیدر سید کی دختر ارم سید کے نکاح کے ضمن میں ٹورنٹو شہر میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔ دنیا کے مختلف ممالک سے مہمانوں نے استقبالیہ میں شرکت کی جو ’’ لی جارڈن ‘‘ ہال میں منعقد کیا گیا تھا۔ دلہا اور دلہن کے والدین اکبر فاروقی، اسماء فاروقی، حیدر سید اور فاطمہ سید نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ حیدر سید کی دختر ارم سید اور اکبر فاروقی کے فرزند سیف فاروقی کو مہمانوں نے مبارکباد پیش کی۔ حیدرآباد کے علاوہ امریکہ کے شہر شکاگو، ڈیٹرائیڈ، فلوریڈا، ڈلاس، متحدہ عرب امارات سے دبئی کے مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب میں کنیڈا کے وزیر بلدی امور و امکنہ مائیکل پارسا نے شرکت کی۔ تلاوت کلام پاک کے بعد دلہا اور دلہن کے والدین اور منتخب مہمانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صوفیانہ کلاسیکل میوزک کا اہتمام کیا گیا جس کی مہمانوں نے بھرپور ستائش کی۔ حیدرآباد کے مخصوص پکوانوں سے مہمانوں کی ضیافت کی گئی۔ر