کنیکا کپور وائرس سے صحتیاب

,

   

لکھنو ۔6 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام)بالی ووڈ سنگر کنیکا کپور جو کورونا وائرس سے متاثر ہوئی اور ایک پارٹی میں اُس سے ملاقات کرنے والے سیاستدانوں میں خوف کی لہر پیدا ہونے کا سبب بنی ، اُسے آج کووڈ۔19 کا علاج ہونے کے بعد دواخانہ سے ڈسچارج کردی گئیں۔ کنیکا کو یہاں کے دواخانہ میں دو ٹسٹ رپورٹس منفی آنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ۔ تاہم وہ مزید چند روز گھر پر آئسولیشن میں رہے گی ۔