کنیکا کپور کا سایہ جنوبی افریقی ٹیم پر بھی

   

Ferty9 Clinic

ممبئی۔23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے اسی ہوٹل میں ٹھہرنے کا انکشاف ہوا ہے جس میں کورونا وائرس کی شکار ہونے والی ہندوستانی گلوکارہ کنیکا کپور موجود تھیں۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ کنیکا کپور ایک تقریب کے لئے ہوٹل آئی تھیں اور اس موقع پر انہوں نے نہ صرف لابی میں مختلف لوگوں سے ملاقات کی بلکہ کھانا بھی کھایا۔ ذرائع کے مطابق وہ جس وقت لکھنو کے ہوٹل میں تھیں تو جنوبی افریقی کھلاڑی بھی ہندوستان کے خلاف ونڈے میچ کیلئے ٹھہرے ہوئے تھے تاہم کورونا وائرس کے خدشے پر یہ مقابلہ منسوخ کردیاگیا۔ اس بات پر بھی زور دیا جا رہا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جائے کہ کنیکاکپور سے کتنے افرادکا رابطہ ہوا۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقی کھلاڑی وطن واپسی کے بعد قرنطینہ میں منتقل کردیئے گئے ہیں۔