٭ گلوکارہ کنیکا کپور کا کورونا وائرس کے سلسلے میں پانچواں نمونہ بھی مثبت پایا گیا۔ وہ موجودہ طور پر لکھنؤ کے سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس میں شریک ہیں۔ اس انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر آر کے دھیمان نے کہا ہے کہ کنیکا کی حالت مستحکم ہے اور بہت زیادہ تشویش کی فی الحال کوئی وجہ نہیں تاہم ان کا کووڈ۔19 کا پانچواں ٹسٹ بھی مثبت پایا گیا ہے۔ اس طرح صحت یابی میں کچھ وقت لگے گا۔