کوآپریشن ممبر کے انتخابات کیلئے صدرنشین بلدیہ کا اجلاس

   

عادل آباد ۔ مجلس بلدیہ عادل آباد میں کوآپشن ممبرس ( معاون اراکین ) انتخاب کیلئے ایک اجلاس صدرنشین مجلس بلدیہ مسٹر جوگو پرمیندر کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پر عادل آباد رکن اسمبلی مسٹر جوگو رامنا نے بھی شرکت کی ۔ عادل آباد مجلس بلدیہ میں 49 اراکین کو چند ماہ قبل رائے دہی کے ذریعہ عوام نے جہاں ایک طرف منتخب کیا تھا وہیں آج کوآپشن ممبرس کے طور پر چار اراکین کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔ چار اراکین کیلئے 7 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کی ۔ جبکہ میناریٹی لیڈیز زمرہ کے تحت وارڈ نمبر 44 سے محترمہ شمیم سلطانہ کا اور وارڈ نمبر 34 سے مسٹر شتیہ نارائنہ کا بلامقابلہ انتخاب عمل میں لایا گیا ۔ وارڈ نمبر 31 اور وارڈ نمبر 23 سے ٹی آر ایس امیدوار مسٹر اعجاز احمد ، شریمتی ممشا کے مقابلہ میں بی جے پی امیدواروں نے بھی حصہ لیا تھا ۔ جس کے پیش نظر دو نشستوں پر اراکین بلدیہ سے رائے دہیحاصل کی گئی۔ اس رائے شماری میں بی جے پی کو ٹی آر ایس کے سامنے زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ ایوان بلدیہ میں بی جے پی کے خواطر خواہ اراکین نہ ہونے کے باوجود بی جے پی نے اپنے طور پر امیدواروں کو میدان میں کھڑا کرکے اپنی ساک متاثر کرلی ۔ نومنتخب کوآپشن ممبر میں محترمہ شمیم سلطانہ کا تعلق مجلس سے ہے اور ستیہ نارائنہ ، اعجاز احمد، شریمتی ممتا کو ان کی کامیابی پر مبارکباد مقامی رکن اسمبلی مسٹر جوگو رامنا ، صدرنشین بلدیہ مسٹر جوگو ہرمیندر ، نائب صدر بلدیہ مسٹر ظہیر رمضانی ، سابق نائب صدر مجلس بلدیہ مسٹر فاروق احمد نے پیش کرتے ہوئے بکثرت گلپوشی و شال پوشی کی ۔ اس موقع پر اراکین بلدیہ نے بھی مبارکباد اور شال پوشی کی ۔ اس موقع پر کمشنر بلدیہ مسٹر ماروتی پرساد بھی موجود تھے ۔