کوآپریٹو بینک کے مینیجر کے ٹھکانوں پر لوک آیکت کا چھاپہ

   

سیدھی، 19 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کی خصوصی لوک آیکت پولیس نے آج سیدھی میں ضلع کوآپریٹو بینک کے ایک مینیجر کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا، جس میں املاک سے منسلک مختلف دستاویزات ضبط کئے گئے ہیں ۔ لوک آیکت پولیس ذرائع کے مطابق آمدنی سے زیادہ جائیداد کے معاملے میں ضلع کوآپریٹو بینک کے برانچ منیجر پریم دھاري سنگھ کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا گیا ۔ لوک آیکت پولیس نے صبح ان کے سیدھی شہر کے ارجن نگر میں واقع رہایش گاہ اور نوڑیا میں واقع آبائی رہائش گاہ پر ایک ساتھ چھاپے مارنے کی کارروائی شروع کی، جس میں املاک سے منسلک دستاویزات ضبط کئے گئے ، جن کی جانچ کی جا رہی ہے ۔ لوک آیکت پولیس کی کارروائی ابھی جاری، جس میں بینک منیجر کی بے نامی جائیداد کے انکشاف کا امکان ہے ۔