کوآپریٹیو سوسائٹیز انتخابات کے بعد ڈائرکٹرس کے عہدہ کیلئے سرگرمیاں تیز

   

ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو سنٹرل بینک اور ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو مارکٹ سوسائٹی کے انتخابات پرسیاسی قائدین کی نظریں

نظام آباد :18؍ فروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع نظام آباد میں کوآپریٹیو سوسائٹی انتخابات کے اختتام کے بعد ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو سنٹرل بینک اور ڈسٹرکٹ کوآپریٹیومارکٹ سوسائٹی کے انتخابات پر تمام منتخب کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے چیرمین کی نظریں مرکوز ہے اور منتخب چیرمین ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو سنٹرل بینک کے ڈائریکٹرس اور مارکٹ سوسائٹی کے ڈائریکٹرس کے عہدہ حاصل کرنے کیلئے اپنے اپنے اعلیٰ قائدین کو منانے میں مصروف نظر آرہے ہیں اور اپنے اپنے اعلیٰ قائدین کو منانے کیلئے کوشاں ہے ۔ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو سنٹرل بینک اور ڈسٹرکٹ مارکیٹنگ کوآپریٹیو سوسائٹی کے چیرمین کی حیثیت سے کسے نامزد کرنا ہے اس بات کا فیصلہ چیف منسٹر چندر شیکھر رائو کریں گے اور ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو سنٹرل بینک اور ڈسٹرکٹ مارکیٹنگ کیلئے منتخب ڈائریکٹروں میں ایک کو چیرمین اور ایک کو وائس چیرمین کی حیثیت سے منتخب کیا جائیگااور ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو سنٹرل بینک اور ڈسٹرکٹ مارکیٹنگ سوسائٹی متحدہ ضلع کیلئے ہے اور متحدہ ضلع سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزیر اور اراکین اسمبلی مل کر اس بات کا فیصلہ کریں گے کسے چیرمین کی حیثیت سے منتخب کریں اور اس تجویز کو چیف منسٹر کے سامنے رکھیں گے اور چیف منسٹر اس بات پر فیصلہ کریں گے اور عنقریب ڈی سی سی بی بینک ، ڈی سی ایم ایس کیلئے اعلامیہ جاری کئے جانے کے امکانات ہیں ۔ متحدہ ضلع میں جملہ 144 کوآپریٹیو سوسائٹیاں ہے اور ان میں 143 سوسائٹیوں میں ٹی آرایس کے چیرمین منتخب ہوئے ہیں اور اس کیلئے کوآپریٹیو سنٹرل بینک کیلئے 16 ڈائریکٹرس منتخب کریں گے اور 16 ڈائریکٹرس اور دو کوآپشن ممبرس کو منتخب کریں گے اور ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو آفیسر ایکس افیشو ممبرس کی حیثیت سے رہیں گے اور ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو مارکیٹنگ سوسائٹی کیلئے 13 ڈائریکٹرس منتخب کریں گے اس کیلئے 6 کوآپریٹیو سوسائٹیز کے چیرمین کو ڈائریکٹرس کیلئے منتخب کرتے ہوئے ڈی سی ایم ایس کیلئے نامزد کریں گے اور اسی طرح مارکٹ سوسائٹی کے چار ڈائریکٹرس اور کوآپشن کیلئے بھی انتخاب ڈائریکٹر کریں گے اور اس کیلئے ابھی سے سرگرمیاں شروع ہوگئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو سنٹرل بینک کے چیرمین کی حیثیت سے اسپیکر اسمبلی پوچارام سرینواس ریڈی کے فرزند پوچارام بھاسکر ریڈی دعویدار ہے اور اسپیکر نے اس خصوص میں چیف منسٹر اور کے ٹی آر سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے فرزند کو ڈسٹرکٹ کوآپریٹو سنٹرل بینک چیرمین کی حیثیت سے منتخب کرنے کی نمائندگی کی ہے اور ڈائریکٹرس کا انتخاب کیلئے متحدہ ضلع کے اراکین اسمبلی مل کر فیصلہ کریں گے جس کی وجہ سے متحدہ ضلع کے تمام اراکین اسمبلی اپنے اپنے حامیوں کو ڈائریکٹر کی حیثیت سے نامزد کرنے کیلئے کوشاں ہے اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو سنٹرل بینک کے چیرمین کی حیثیت سے پوچارام سرینواس ریڈی کے فرزند کے علاوہ ویلپور سوسائٹی کے چیرمین رمیش ریڈی ضلع کے وزیر پرشانت ریڈی کے ذریعہ کوشش کررہے ہیں ۔ ڈی سی سی بی بینک نہ دینے کی صورت میں ڈی سی ایم ایس چیرمین منتخب کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ ان کے علاوہ انکا پور سوسائٹی کے گنگاریڈی ، بودھن منڈل کے امدہ پور سوسائٹی کے چیرمین گیرداور گنگا ریڈی ، سابق رکن پارلیمنٹ کے کویتا کے ذریعہ کوشش کررہے ہیں جبکہ اربن ایم ایل اے بیگالہ گنیش گپتا بھی اپنے والد کرشنا مورتی کو ڈی سی سی بینک یا ڈی سی ایم ایس صد ر کی حیثیت سے منتخب کرنے کیلئے کوشاں تھے اور اس کیلئے انہوں نے اپنے والد کے آبائی مقام ماکلور سوسائٹی سے ڈائریکٹر کی حیثیت سے بلامقابلہ منتخب کروایا تھا ۔ لیکن ماکلور سوسائٹی کے صدر کی حیثیت سے منتخب کرانے میں ناکام ہوئے ہیں جس کی وجہ سے یہ سخت مایوس نظر آرہے ہیں ۔ ماکلور سوسائٹی کے جملہ 15 ڈائریکٹر میں سے تمام ڈائریکٹرس ٹی آرایس کے منتخب ہوئے اور چیرمین کیلئے ان کے والد کرشنا مورتی کو منتخب کرانے کیلئے بیگالہ گنیش گپتا کوشاں تھے۔ لیکن رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی ان کے والدکو چیرمین کی حیثیت سے منتخب کرنے کیلئے رضامند نہیں تھے جس کی وجہ سے ماکلور سوسائٹی کے چیرمین کی حیثیت سے کرشنا مورتی منتخب نہیں ہوسکے اور یہاں سے جی لکشمی صدر کی حیثیت سے منتخب ہوئی ہے اور اس طرح گنیش گپتا کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔