کوئلہ کمپنیوں کا کورونا کیخلاف لڑائی میں تعاون جاری

   

نئی دہلی :عوامی شعبہ کی کوئلہ کان کنی کمپنی کول انڈیا کی ماتحت کمپنی مہاندی کول فیلڈس لیمیٹیڈ نے کورونا وائرس کیخلاف لڑائی میں مدد دینے کیلئے اُڈیشہ کے سمنل پور میں واقع ضلع اسپتال میں 10,000 سے زیادہ فیویپیراور ٹیبلیٹ مہیا کئے ۔کمپنی نے اتوار کو یہ اطلاع دی کہ کورونا کیخلاف جاری لڑائی میں وہ انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کیلئے پرعزم ہے۔