کوئلہ کی کان کی چھت گرپڑی،2 مزدور ہلاک

   

حیدرآباد۔ جئے شنکربھوپال پلی ضلع میں سنگارینی کالریز کوئلہ کی کان کی چھت کے گرپڑنے کے نتیجہ میں دو مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔یہ واقعہ کل شب کاکتیہ کان میں پیش آیا۔مہلوکین کی شناخت شنکریا اور نرسیا کے طور پر کی گئی ہے ۔ ریاستی وزیر دیاکر راو نے گہرے دکھ کا اظہار اور متاثرہ خاندانوں کو حکومت کی طرف سے تعاون کا تیقن دیا۔