نئی دہلی : مرکزی تحقیقاتی ایجنسی (سی بی آئی) کی ایک خصوصی عدالت نے سزا کی مدت پر دلائل سننے کے بعد چھتیس گڑھ میں کوئلہ بلاکس کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں سے متعلق ایک معاملے میں راجیہ سبھا کے سابق ممبر پارلیمنٹ وجے دردا کو چار سال قید کی سزا سنائی ہے ۔اس معاملے میں دردا کے ساتھ ان کے بیٹے دیویندر دردا اور میسرز جے ایل ڈی یوتمنال انرجی پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ڈائریکٹر منوج کمار جیسوال کو بھی چار سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ، دہلی کی اس عدالت نے چہارشنبہ کو سابق کوئلہ سکریٹری ایچ سی گپتا اور دو سرکاری ملازمین ۔ کے ایس کروفا اور کے سی سماریا کو اس معاملے میں تین سال قید کی سزا سنائی ہے ۔خصوصی سی بی آئی جج سنجے بنسل نے دلائل سننے کے بعد 13 جولائی کو راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ وجے دردا اور سابق کوئلہ سکریٹری ایچ سی گپتا، دردا کے بیٹوں دیویندر دردا، کے ایس کروفا اور کے سی سماریا، میسرز جے ایل ڈی یوتمال انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ اور اس کے ڈائریکٹر منوج کمار جسوال کے خلاف سزا کا حکم سنایا۔