کولکاتا: کوئلہ اور مویشیوں کی اسمگلنگ معاملے میں سی بی آئی نے آج صبح کلکتہ میں تین مقامات پر چھاپے مارے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق بنوئے مشرا نامی تاجر کے گھر کی تلاشی لی گئی ہے ۔سی بی آئی کے ذرائع کے مطابق کلکتہ شہر کے راس بہاری ،چیتلہ اور وی آئی پی روڈ کے قریب لیک ٹائون میں یہ تلاشی لی گئی ہے ۔انوپ ماجی اور کے دو قریبی ساتھیوں کی تلاشی ہگلی کے کونا نگر میںکی گئی ہے ۔تاہم کہیں پر بھی ملزمین نہیں پائے گئے ہیں ۔تاجر بنوئے مشراکے خلاف سی بی آئی نے لوک آؤٹ نوٹس جاری کیا ہے ۔مبینہ طور پر بنوئے مشرا کے کوئلے کی اسمگلنگ کیس اور انوپ ماجی عرف لالہ کو مویشیوں کی اسمگلنگ معاملے میں ماخوذہیں ۔سی بی آئی کے ذرائع کے مطابق مویشی اسمگلنگ معاملے میں انعام الحق کے ساتھ اس قریبی رابطے تھے ۔سی بی آئی ذرائع کے مطابق ریاست کے بااثر افراد کی مدد سے کوئلے اور مویشیوں کی غیر قانونی اسمگلنگ کی جارہی تھی۔ کچھ دن پہلے ، سی بی آئی نے لیک ٹاؤن میں گنیش باگاریہ نامی ایک تاجر کے گھر کی تلاشی لی تھی۔ اس وقت بھی گنیش کو گرفتار نہیں کیا جاسکا تھا۔سی بی آئی نے بنوئے مشرا پرکوئلے اور مویشیوں کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔ا