کوئلے کی کان دھماکہ ہلاکتو ں کی تعداد11ہوگئی

   

کراچی: پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں میتھین گیس کے دھماکے سے کوئلے کی کان گرنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو گئی۔ ایک افسر نے یہ اطلاع دی.کوئٹہ سے تقریباً 40 کلومیٹر دور سنجدی کے علاقے میں چہارشنبہ کی شام کوئلے کی کان گرنے سے 12 مزدور پھنس گئے۔صوبہ کے کان کنی کے شعبے کے سربراہ عبداللہ شوانی نے کہا کہ ہفتے کی رات تک تین دن کے امدادی کاموں میں 11 نعشیں برآمد ہوئیں اور امدادی کارکن ابھی تک کان کے اندر موجود آخری کارکن کی تلاش کر رہے ہیں۔