کوئلے کی کان میں دھماکہ 6افراد ہلاک

   

کابل۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے شمالی صوبے سمنگان میں کوئلے کی ایک کان میںہوئے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد مارے گئے۔ صوبے کے نائب گورنر صفات اللہ سمنگانی نے چہارشنبہ کو بتایا کہ اس دھماکے کے نتیجے میں مرنے والوں میں سے 4 کان کے اندر کام کر رہے تھے جبکہ دو ہلاک شدگان اس وقت کان کے باہر موجود تھے۔ دھماکے کے وقت اس کان میں 16 مزدور کام کر رہے تھے۔ منگل کی صبح پیش آئے اس واقعے کے بعد سے 12 کانکن ابھی تک اس کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ بظاہر یہ دھماکہ کان کے اندر میتھین گیس بھر جانے کی وجہ سے ہوا۔