حیدرآباد۔/12 اپریل، ( سیاست نیوز) بھارت گورو ٹرین کا انڈین ریلویز کی جانب سے جنوبی ہند کا احاطہ کرتے ہوئے آغاز کیا گیا ہے جو کشمیر جائے گی۔ کوئمبتور سے نکلنے والی یہ ٹرین بنگلور سے گذرے گی اور گرمائی تعطیلات کیلئے ٹکٹ بکنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔ کوئمبتور سے نکلنے والی ساؤتھ اسٹار ریل کو ایم اینڈ سی پراپرٹی پرائیویٹ لمیٹیڈ کے تحت رجسٹرڈ کیا گیا ہے جو جون 2022 میں بھارت گورو اسکیم کے تحت کوئمبتور تا شرڈی شروع کی گئی تھی۔ انڈین ریلویز نے خانگی آپریٹرس کو سیاحتی پیاکیجس کے فروغ کیلئے ٹرینوں کو لیز پر دینے کا آغاز کیا ہے۔ خانگی کمپنیاں اپنی طئے کردہ سرکٹ پر ٹرینوں کو چلاسکتے ہیں۔ ٹراویل ٹائمز انڈیا لمیٹیڈ کو وزارت سیاحت حکومت ہند نے تقریباً 600 سیاحتی ٹرینوں کے چلانے کی ذمہ داری دی ہے۔ ساؤتھ اسٹار ریل کشمیر پیاکیج 11 مئی سے شروع ہوگا۔ کوئمبتور سے کشمیر کے درمیان یہ ٹرین دھرما پوری، ہسور، یالاہنکا، وجئے واڑہ اور ورنگل میں مسافرین کو شامل کرے گی۔ ٹور پیاکیج 12 ایام پر مشتمل ہے۔ سیاحوں کیلئے کئی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ر