لندن : کورونا کی نئی شکل وبا سے متاثر سینکڑوں مریضوں کو دواخانہ میں شریک نہیں کیا جارہا ہے۔ ان مریضوں کو لانے والی کئی ایمبولنس گاڑیاں برمنگھم کے کوئن الزیبتھ ہاسپٹل کے باہر قطار میں کھڑی دیکھا گیا۔ ہر ایک ایمبولنس میں کورونا مریض آخری سانسیں لے رہا ہے۔ انہیں عمارت کے اندر داخل ہونے نہیں دیا جاسکتا۔ کوویڈ کی یہی حقیقت ہے۔ یہاں وہاں ہر جگہ کوویڈ کے مریض ہاسپٹلس کے باہر پڑے نظر آرہے ہیں۔ ان ایمبولنس گاڑیوں کو مجبوراً ڈاکٹروں نے ہاسپٹل کے باہر ہی کھڑا کردیا ہے۔ برطانیہ میں کورنا کی نئی شکل والے وائرس کے بڑھتے کیسوں سے حکام پریشان ہیں۔ سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر بتارہی ہیکہ رائل لندن ہاسپٹل اور کوئن ہاسپٹل کے باہر بھی ایمبولنس کی ایمرجنسی گاڑیاں کھڑی ہوئی ہیں۔ ڈپٹی چیف ایگزیکیٹیو آفیسر ایم این ایچ ایس سائفرن کوٹرے نے خبردار کیا ہیکہ کیسوں میں اضافہ تشویشناک ہوگا۔