کوئٹو میں کرفیو :مورینو

   

Ferty9 Clinic

کوئٹو13اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ایکواڈور کے صدر لینن مورینو نے ملک کے دارالحکومت کوئٹو میں حکومت کے خلاف احتجاج کو دیکھتے ہوئے ہفتہ کو کرفیو لگانے اور فوج تعینات کرنے کا حکم دیا۔مسٹر مورینو نے ٹوئٹ کرکے کہا’’میں نے کوئٹو میں کرفیو لگانے اور فوج تعینات کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اس دوران پولیس کسی بھی تشدد کے خلاف کارروائی کر سکے گی‘‘۔ٹویٹ کرکے کرفیو کا اعلان کرنے کے بعد مسٹر مورینو نے قوم کو خطاب کرتے ہوئے اپنی بات دہرائی۔ انہوں نے کہا’’ہم پورے ملک میں یہ نظام لاگو کرنے جا رہے ہیں اور کوئٹو میں کرفیو لگا کر اس کی شروعات ہوئی ہے‘‘۔