کوئٹہ میں آتشزدگی 100 دکانات خاکستر

   

اسلام آباد : پاکستان میں کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کی مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 100 چھوٹی بڑی دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں۔آتشزدگی کے باعث تاجروں کو بھاری نقصان ہوا، متاثرہ دکانداروں نے انکوائری اور نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے ۔تاجروں نے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کا امکان مسترد کردیا، انہوں نے کہا کہ جب آگ لگی اس وقت علاقے میں بجلی نہیں تھی۔