کوئٹہ میں خودکش حملہ10افراد جاں بحق

   

کوئٹہ، 30 ستمبر (یو این آئی) کوئٹہ میں حالی روڈ پر ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں نے حملہ کردیا، خودکش دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 32زخمی ہوگئے ، واقعہ میں خودکش حملہ آور سمیت 6 دہشت گردہلاک ہوگئے۔ صوبائی دارالحکومت میں واقع حالی روڈ پر واقع ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر سفید سوزوکی وین کے ذریعے خودکش حملہ کیا گیا۔ خودکش حملہ آور کے ساتھ آنے والے دہشت گردوں نے دھماکے کے بعد ایف سی ہیڈکوارٹرز میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم ایف سی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام 5دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا، حملے میں 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے ۔ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے ، جنہیں سیول ہاسپٹل اور ٹراما سنٹر منتقل کیا گیا ہے ۔