کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 10 دہشت گرد ہلاک

   

کوئٹہ، یکم اکتوبر (یو این آئی) کوئٹہ کے نواحی علاقے غزا بند میں سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے ۔ کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز نے غزا بند میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا، پہاڑی علاقے میں انٹیلی جنس اطلاعات پر ہونے والے اس آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کاتبادلہ ہوا، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔