تل ابیب: اسرائیل نے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی امداد کو داخل ہونے نہیں دے گا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ اسرائیل کی پالیسی بالکل واضح ہے کہ غزہ میں کسی بھی انسانی امداد کے داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔کاٹز نے لکھا کہ انسانی امداد کو غزہ پٹی میں داخل ہونے سے روکنا فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس پر دباؤ ڈالنے کا ایک اہم ذریعہ ہے ۔
امریکی نائب صدرکا اٹلی اور ہندوستان کا دورہ
واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس 18 اپریل سے 24 اپریل تک اپنے خاندان کے ساتھ اٹلی اور ہندوستان کا دورہ کریں گے ۔ وینس دونوں ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ اقتصادی اور جغرافیائی سیاسی ترجیحات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔وائٹ ہاؤس میں نائب صدر کے دفتر نے یہاں بتایا کہ اٹلی کے دارالحکومت روم میں نائب صدر اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی سے ملاقات کریں گے ۔ امریکی نائب صدر ویٹیکن کے وزیر خارجہ کارڈینل پیٹرو پیرولین سے بھی ملاقات کریں گے ۔