کوئی بھی اسکول کھیل کے میدان کے بغیر نہیں ہو سکتا:سپریم کورٹ

   

نئی دہلی: ”کوئی بھی اسکول کھیل کے میدان کے بغیر نہیں ہو سکتا۔ اس اسکول میں پڑھنے والے بچے بھی اچھے ماحول کے حقدار ہیں۔” سپریم کورٹ نے ہریانہ میں ایک اسکول کے احاطے سے تجاوزات ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے یہ بات کہی۔جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس بی وی ناگرتنا کی ڈویژنل بنچ نے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے حکم کو پلٹ دیا۔ ہائی کورٹ نے تجاوزات کو مارکیٹ قیمت ادا کرکے تجاوزات کو قانونی بنانے کی ہدایت کی تھی۔ اس کے خلاف ریاستی حکومت نے عرضی داخل کی تھی۔