حیدرآباد۔28 جنوری (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ یا شہر حیدرآباد میں کورونا وائرس کا کوئی مثبت مریض نہیں ہے عوام کو اس وائرس کے متعلق خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی افواہوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ریاستی وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے شہر حیدرآباد میں کورونا وائرس کے مریض کی تشخیص کی اطلاع کو انہوں نے بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب تک شہریاریاست میں کوئی مثبت مریض نہیں پایا گیا ہے اسی لئے عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایٹالہ راجندر نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے خدشات اور علامات کا جائزہ لینے کے علاوہ اس سے احتیاط کے اقدامات کے سلسلہ میں 29 جنوری کو اعلی سطحی اجلاس منعقد کیا جائے گا اور اس اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی طئے کی جائے گی۔