ووٹ حاصل کرنے دلت بندھو اسکیم ، دستور میں تبدیلی کے مطالبہ کی مذمت
حیدرآباد۔14 ۔ اپریل (سیاست نیوز) بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے نے کہا کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے دستور کو تبدیل کرنے کی طاقت کسی میں نہیں ہے۔ امبیڈکر جینتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت دستور میں تبدیلی کا تصور نہیں کرسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ بعض طاقتیں دستور میں تبدیلی کی تائید کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو امبیڈکر کے مجسمہ کی تنصیب سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ نکلس روڈ پر مجسمہ کی تنصیب کا کام مقررہ وقت پر مکمل نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ حاصل کرنے کیلئے کے سی آر نے دلت بندھو اسکیم کا اعلان کیا لیکن حضور آباد کی شکست کے بعد اسکیم پر عمل آوری روک دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل بیڈروم مکانات کے نام پر غریبوں کو دھوکہ دیا گیا ہے۔ بنڈی سنجے نے امبیڈکر جینتی کے موقع پر چیف منسٹر کی جانب سے پرگتی بھون میں تقریب منعقد کرنے پر تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کو چاہئے تھا کہ وہ باہر نکل کر امبیڈکر مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کرتے۔ گزشتہ 7 برسوں میں کے سی آر نے ایک مرتبہ بھی مجسمہ امبیڈکرکو خراج ادا نہیں کیا۔ سابق رکن پارلیمنٹ جی ویویک نے کہاکہ کے سی آر نے دلت طبقہ سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیف منسٹر راجیا کو برطرف کردیا تھا ۔ رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے سی آر کے پاس دستور کا کوئی احترام نہیں ہے۔ کے سی آر نے دستور ہند میں تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈاکٹر امبیڈکر کی توہین کی ہے۔ ر