نئی دہلی 7 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر خارجہ جئے شنکر نے شہریت ترمیمی قانون پر ہندوستان کو نشانہ بنانے والے ممالک کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں ہے جو کہتا ہو کہ اس کے پاس سبھی کااستقبال ہے ۔ جئے شنکر نے اقوام متحدہ حقوق انسانی کونسل پر تنقید کی جس نے جموںو کشمیر کی صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا ۔ جئے شنکر نے کہا کہ حقوق انسانی کونسل کے ڈائرکٹر پہلے بھی غلط رہے ہیں۔ مسئلہ کشمیر سے نمٹنے کے معاملہ میں اقوام متحدہ ادارہ کے ماضی کے ریکارڈ کو پیش نظر رکھنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس قانون کے ذریعہ بے وطن لوگوں کی تعداد میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کا خیر مقدم کیا جانای چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ کام ایسے انداز میں کیا ہے کہ اس سے ہمیں کوئی بڑا مسئلہ درپیش نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ جب شہریت کی بات آتی ہے تو ہر کوئی اپنے نقطہ نظر سے سوچتا ہے ۔ دنیا میں کوئی ایک ملک ایسا بتا دیجئے جو یہ کہتا ہو کہ اس کے پاس سبھی کا خیر مقدم ہے ۔ ایسا کوئی بھی ملک نہیں ہے ۔