کوئی بھی کشمیر ی 5 اگست کو بھول نہیں سکتا: محبوبہ مفتی

,

   

سرینگر: جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی 14 مہینوں کی نظربندی کے بعد گزشتہ روز رہا ہو گئیں۔ انہیں گزشتہ سال 4 اگست کو اس وقت نظر بند کر لیا گیا تھا جب مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے ساتھ ہی اس کا خصوصی درجہ بھی چھین لیا تھا۔ نظربندی سے رہا ہونے کے بعد محبوبہ مفتی نے کہا، ’’اب ہمیں یاد رکھنا ہے کہ دہلی دربار نے 5 اگست کو غیر آئینی، غیر جمہوری، غیر قانونی طریقہ سے ہم سے کیا لیا تھا، ہمیں وہ واپس لینا ہے۔‘‘ نظربندی سے رہا ہونے کے بعد محبوبہ مفتی کے ٹوئٹر ہینڈل سے ان کا ایک آڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔ اس میں وہ کہہ رہی ہیں، ’’میں آج ایک سال سے بھی زیادہ عرصہ کے بعد رہا ہوئی ہوں۔ اس دوران 5 اگست 2019 کا کالے دن کا کالا فیصلہ ہر پل میرے دل اور روح پر وار کرتا رہا۔